بلغاریا: بڑی تعداد میں نقلی یورو اور ڈالر پکڑے گئے

0
139

 برآمد ہونے والے جعلی کرنسی نوٹ ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیے جارہے ہیں

بلغاریا: بڑی تعداد میں نقلی یورو اور ڈالر پکڑے گئے

صوفیا : یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریا کے حکام نے امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر نقلی یورو اور ڈالر چھاپنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ۔

دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیموں نے دارالحکومت صوفیاکی ایک یونیورسٹی میں خفیہ طور پر قائم پرنٹنگ پریس پر چھاپا مارا اور2افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران وہاں سے اعلیٰ معیار کی جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

دفتر استغاثہ کے مطابق چھاپے کے دوران 40 لاکھ مالیت کے جعلی امریکی ڈالر اور 63لاکھ جعلی یورو قبضے میں لیے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here