بلندشہر:گھریلوتنازع سے دلبرداشتہ سپاہی نے خودکشی کی

0
103

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں چھٹی پر آئے ایک کانسٹیبل نے گھریلوتنازع سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار نے آج کہا کہ کمل سنگھ بلندشہر کوتوالی دیہات کے گاؤں حسن پور کا باشندہ تھا اور یکم جنوری کو چھٹی لے کر اپنے گھر آیا تھا۔ کل ان کا بھتیجہ کھانا لے کر ان کے کمرے میں پہنچا۔دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی جب نہیں کھلا تو وہ واپس چلاگیا۔ بعد میں اس کے دیگر اہل خانہ بھی موقع پر پہنچے اور کمرے میں جھانک کر دیکھا تو وہ خون سے شرابور پڑا تھا۔
پولیس کے مطابق موقع سے طمنچہ برآمد ہوا ہے۔ سردست معاملہ گھریلوتنازع کی وجہ سے خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here