بلندشہر:خاتون پولیس سب انسپکٹر نے پھانسی لگا کر دی جان

0
74

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے انوپ شہر کوتوالی میں تعینات خاتون سب انسپکٹر آرزو پوار نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ شاملی باشندہ سال 2015 بیچ کی پولیس سب انسپکٹر آرزو پوار انوپش شہر تھانے میں تعینات تھیں۔ کل شام اس نے کہیں جانے کی بات کہی تھی اور رات تقریبا 9بجے اس کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ حادثے کی جانکاری ان کے مکان مالک نے پولیس کو دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے کمرے میں ملے سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ یہ میرا اپنا فعل ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here