حصص مارکیٹ میں کہرام :سینسیکس 2400 پوائنٹس گرا

0
99

ممبئی، 12 مارچ (یواین آئی) کورونا وائرس -کووڈ 19 کو عالمی وباکا اعلان کئے جانے کے بعد ہندوستان سمیت دنیا بھر کے حصص بازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور اسی کے جلو میں بی ایس ای کا سینسیکس بھی تقریبا 2400 پوائنٹس گرگیا گیا۔

گزشتہ کاروباری دن پر 35697.40 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس آج 1224.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور چہاررخی فروخت کے دباؤ میں یہ 35،315.20 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔سینسیکس میں لسٹیڈ کمپنیوں میں ایکسیس بینک، او این جی سی، مہندرا اینڈ مھندرا، ٹاٹا اسٹیل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص سب سے زیادہ ٹوٹے ۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 418.45 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 10039.95 پوائنٹس پر کھلا اور 9713.45 پوائنٹس تک اتر گیا۔خبریں لکھے جاتے وقت سینسیکس 6.54 فیصد گرواٹ کے ساتھ 33362.84 پوائنٹس پر اور نفٹی 6.98 فیصد نیچے 9728.45 پوائنٹس پر کاروبار کررہاتھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here