بروک لیسنر چند سیکنڈ میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب

0
273

وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا، یہ محاورہ تو معلوم نہیں کس کے لیے بنایا گیا تھا مگر جمعے کو ڈبلیو ڈبلیو ای شو اسمیک ڈاﺅن میں بروک لینسر نے اسے درست ثابت کردیا۔

کوفی کنگسٹن نے ریسل مینیا 35 میں ڈینیئل برائن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور اب 6 ماہ بعد بروک لینسر نے انہیں چیمپئن شپ میچ میں چند سیکنڈ میں شکست دے کر سب کو شاک کردیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن پہلی بار فاکس ٹی وی کا حصہ بنا تھا اور اس کے لیے بروک لینسر برسوں بعد پہلی بار بلیو برانڈ میں کسی مقابلے کا حصہ بنے۔

میچ کے آغاز کے ساتھ ہی کوفی کنگسٹن جارحانہ انداز سے بروک لینسر کی جانب بڑھے، جنہوں نے کنگسٹن کو اٹھا کر اپنا داﺅ ایف 5 لگایا اور 6 سیکنڈ میں چیمپئن بن گئے۔

لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ کو دیکھنے والے افراد اتنے تیز ترین نتیجے پر شاک رہ گئے کیونکہ ایسا کسی نے بھی سوچا بھی نہیں تھا۔

درحقیقت یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی چیمپئن کی سب سے یکطرفہ پرفارمنس تھی جس کی اس ڈریم میچ کو دیکھنے والوں کو توقع نہیں تھی۔

میچ میں کوفی کنگسٹن بروک لیسنر کو ایک انگلی تک مارنے میں ناکام رہے اور یہ شکست ایسی تھی کہ لگتا نہیں اب ان دونوں میں مزید کوئی مقابلہ ہوگا۔

تاہم بروک لیسنر چیمپئن شپ جیتنے کا جشن زیادہ دیر منا نہیں سکے کیونکہ سابق مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور یو ایف سی اسٹار کین ویلازکیوز نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا۔

سابق یو ایف سی اسٹار نے بروک لیسنر پر حملہ کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

کوفی کنگسٹن نے 11 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی تھی اور 6 ماہ کے دوران ڈینیئل برائن، ڈولف زیگلر، سموا جوئی اور رینڈی اورٹن کے خلاف اس کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

بروک لینسر اس سے پہلے کافی عرصے سے را میں یونیورسل چیمپئن شپ مقابلوں کا حصہ بنتے رہے اور آخر بار سمرسلیم میں انہیں سیٹھ رولنز نے شکست دے کر 2019 میں دوسری بار اس چیمپئن شپ سے محروم کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here