یمن کی جنگ میں برطانیہ کے کردار کا پردہ چاک

0
249

یمن کی نجات ملی حکومت کی وزارت دفاع نے یمن کی جنگ میں برطانیہ کے ملوث ہونے کا پردہ چاک کردیا ہے۔

یمن کی جنگ میں برطانیہ کے کردار کا پردہ چاک

برطانیہ یمن میں فوجی مشاورت کے علاوہ سعودی عرب کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نجات ملی حکومت کی وزارت دفاع نے یمن کی جنگ میں برطانیہ کے ملوث ہونے کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی محاذ میں یمنی عوام کے خلاف برطانیہ کے اقدامات پرہماری کڑی نظرہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ، شمالی محاذ میں یمنی عوام کے خلاف اپنی کارروائیوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اب اس کی براہ راست شرکت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

برطانیہ یمن میں فوجی مشاورت کے علاوہ سعودی عرب کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے – جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا – پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here