کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا ملک بنا برازیل

0
189

برازیلیا،13 مارچ : جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا بھر میں اب برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا ملک بنا برازیل

برازیل کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 85،663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11,368,316 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ملک میں اس وبا کی وجہ سے 2.75 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک 2.93 کروڑسے زائد لوگ اس کی گرفت میں آچکے ہیں۔ ہندوستان 11,333,491 کیسزکے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here