بوٹا سنگھ کو چار وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل تھا

0
61

نئی دہلی دلتوں اور غریبوں کی مضبوط آواز کے طور پر منفرد شناخت بنانے والے سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ نے اکالی دل سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کیا اور پنڈت نہرو کے دور میں ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کرکے ملک کے چاروں وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور اپنی مہارت و قابلیت کا تعارف کرایا۔
مسٹر بوٹا سنگھ کا آج یہاں طویل علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ سردار بوٹا سنگھ 21 مارچ 1934 کو پنجاب میں جالندھر کے مصطفی پور گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم جالندھر میں مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ممبئی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی اور پھر بندیل کھنڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے بطور صحافی کام کیا۔
انہوں نے اپنا پہلا انتخاب اکالی دل کے امیدوار کی حیثیت سے لڑا تھا لیکن پنڈت جواہر لال نہرو کے دور میں ہی پہلی بار وہ تیسری لوک سبھا کے لئے پنجاب کے سادھنا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ لگاتار تیسری، چوتھی، پانچویں، ساتویں، آٹھویں، دسویں، بارہویں اور 13 ویں لوک سبھا کے ممبر بنے۔وہ کل آٹھ مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
کانگریس سے بہت قریبی تعلق رکھنے والے بوٹا سنگھ نے ملک کے چار وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔ پہلے وہ اندرا گاندھی کی کابینہ میں کھیلوں کے وزیر تھے، پھر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے انہیں پہلا وزیر داخلہ بنایا، وہ نرسمہا راؤ کے دور میں وزیر خوراک تھے اور انہیں منموہن سنگھ کے دور میں قومی شیڈول ذات کا کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ وہ اندرا گاندھی کے ماتحت ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
انہوں نے مرکز میں وزیر داخلہ، وزیر زراعت، ریلوے وزیر، کھیلوں کے وزیر، وزیر خوراک اور مواصلات کے وزیر کے عہدے پر فائز رہے اور بہار کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 2004 سے 2006 تک بہار کے گورنر اور 2007 سے 2010 تک قومی کمیشن برائے درج فہرست ذات کے چیئرمین رہے۔
مسٹر بوٹا سنگھ کو 2005 میں بہار قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے پر سخت نکتہ چیتی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے اس اقدام پر سپریم کورٹ نے شدید تنقید کی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here