یوپی اردو اکادمی کوانعام کے لئے کتابیںمطلوب

0
139

لکھنؤ۔ 9 دسمبر۔ اترپردیش اردو اکادمی کو امسال یکم جنوری سے 31  دسمبر کے درمیان طبع شدہ کتب برائے انعام مطلوب ہیں۔ انعامات کیلئے کتابیں آئندہ سال 15  جنوری کو شام پانچ بجے تک اکادمی دفتر واقع وبھوتی کھنڈ گومتی نگر میں بذریعہ ڈاک یا دستی جمع کی جاسکتی ہیں۔ انعام کیلئے کتابیں مصنفین/ مؤلف، مرتب یا اُن کے ناشرین بھیج سکتے ہیں۔ ہر مصنف، مولف و مرتب کو انعام کیلئے مطبوعہ کتابوں کے آٹھ نسخے بھیجنا لازمی ہوگا۔ کاتب انعام کیلئے کتاب کی ایک مطبوعہ جلد اور ناشر انعام کیلئے دو دو مطبوعہ جلدیں بھیجنا لازمی ہوں گی۔ اس سلسلے میں خیال رہے کہ جس مصنف کو اکادمی کی جانب سے اوبی خدمات پر انعام مل چکا ہے ان کی کتاب پر پانچ سال تک غور نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح کسی مصنف کی کتاب کو لگاتار دو سال انعام نہیں دیا جائے گا اس کے علاوہ اگر کسی مصنف نے مختلف موضوعات پر کئی کتابیں انعام کیلئے بھیجی ہیں تو ان میں صرف ایک ہی کتاب پر انعام دیا جائے گا۔ انعام کیلئے داخل کتابوں پر مرتب کا کم سے کم 21 صفحات کا مقدمہ شامل ہونا لازمی ہے۔ داخل کتاب کے صفحات کی تعداد 112  سے کم نہ ہو اور ادب اطفال کی کتاب کے صفحات کی تعداد 60  سے کم نہ ہو۔ انعام کیلئے موصولہ کوئی بھی کتاب کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔مقررہ اقرار نامہ دفتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جسے ویب سائٹ www.upurduakademi.org.  سے پرنٹ آئوٹ نکالا جاسکتا ہے۔ یہ اطلاع سکریٹری ایس رضوان نے دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here