تاپسی پنو (Taapsee Pannu) سے ان دنوں ٹویٹر پر موجود ایک خاص طبقہ بیحد ناراض ہے۔ تاپسی کے کسی ٹویٹ پر یہ طبقہ سرگرم ہوکر نشانہ بناتا ہے۔ اب جب تاپسی پنو نے ایک حساس موضوع پر آنے والی اپنی فلم تھپڑ (thappad) کا فرسٹ لک پوسٹر شیئر کیا ہے تب بھی انہیں ایک خاص طبقے کی نفرت کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔
اصل میں تاپسی کی آنے والی فلم تھپڑ گھریلو تشدد سے جڑی ہوئی ہے۔ تاپسی نے فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے لکھا، “کیا یہ بس اتینی بات ہے؟ کیا پیار میں یہ جائز ہےَ یہ تھپڑ کی پہلی جھلک ہے۔ اس پر کوئی مثبت بحث کرنے کی بجائے ٹرولرس نے ان پر منفی تبصرے کرنا شروع کردیئے۔
تاپسی کے اس ٹویٹ کے جواب میں لوگوں نے سیدھا کہا کہ وہ تاپسی پنو کی اس فلم کا بائکاٹ کریں گے۔ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ تاپسی کو کس کر پڑنا چاہئے تھا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ تاپسی پنو نے سی اےاے کی مخالفت میں اترنے والوں کی حمایت کی ہے۔ اس لئے بہت سے لوگ ہیں جو ان کی فلم کا بائیکاٹ کا من بنا چکے ہیں۔
ایک شخص نے کہا کہ تاپسی پنو کو اپنی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کرنی چاہئے کیونکہ باکس آفس پر فلم کو تھپڑ پڑے گا۔ اتنا ہی نہیں ایک دن پہلے تاپسی نے ہندستانی خاتون کرکٹر تاپسی پنو کی بایوپک ‘شاباش متو’ کا پوسٹر شیئر کیا تھا تب بھی یہ ٹویئٹر بازوں کا ایک خاص گروپ انہیں نشانہ بنا رہا تھا۔
Also read