بالی ووڈ کی اس سنگر کو ہوا کورونا وائرس، لندن سے لوٹ کر 300 لوگوں کے ساتھ کی تھی پارٹی

0
424

‘بیبی ڈال میں سونے دی’ اور ‘چٹیا کلائیاں’ جیسے سپر ہٹ گانے گانے والی کنیکا کپور کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عام لوگوں سے لیکر سلیبرٹیز تک ہر کوئی گھر میں رہنے کی اپیل کررہا ہے لیکن تازہ آرہی خبروں کی مانیں تو کنیکا ہندستان کی پہلی سلیبرٹی ہیں جواس وائرس کی زد میں آئی ہیں۔ سامنے آرہی رپورٹ کے مطابق کنیکا حال ہی میں لندن سے واپس لوٹی تھیں اور انہوں نے یہ بات چھپائی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ سنگر کنیکا کپور 15 مارچ کو لندن سے لکھنؤ آئیں اور ایک ہائی پروفائل پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اس پارٹی میں کئی بڑے لیڈر اور جج سمیت تقریبا 300 لوگ شامل ہوئے تھے لیکن ابھی صرف کنیکا کپور ہی کورونا وائرس سے پازیٹو پائی گئی ہیں۔ حالانکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پارٹی میں شامل ہر کوئی ڈرا ہوا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور حال ہی میں کسی کام سے غیر ملک گئی تھیں اور جمعے کو ہی لکھنؤ واپس آئی ہیں۔ لکھنؤ کے مہانگر میں ان کی فیملی رہتی ہے۔ کوروناوائرس کی زد میں ایک اور سلیبریٹی آگئی ہیں۔ سنگر کنیکا کپور لکھنؤ میں کورونا پازیٹو پوئی گئی ہیں۔ انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اگر ریاستی وار اعدادوشمار کی بات کریں تو آندھراپردیش میں3، دہلی میں 12، ہریانہ میں 17، کرناٹک میں 15، کیرالہ میں 28، مہاراشٹر میں52، پنجاب میں 2، راجستھان میں 9، تملناڈو میں 3، تلنگانہ میں 16، جموں کشمیر میں 4، لداخ میں 10، اترپردیش میں 23، اتراکھنڈ میں 3، اوڈیشہ میں 2، گجرات میں 5، مغربی بنگال میں 2، چنڈی گڑھ میں 1، پوڈوچیری میں 1 اور چھتیس گڑھ میں ایک مریض سامنے آئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here