بالی ووڈ کے مقبول اداکار رشی کپور کا انتقال

0
156

ممبئی؛ بالی ووڈ کے نامور اداکاررشی کپور ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ رشی کپور کی عمر سڑسٹھ سال تھی انہیں گزشتہ روز انہیں سانس کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔

رشی کپور کے انتقال کی خبر بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ رشی چلے گئے۔ میں یہ سن کر بکھر گیا ہوں۔

رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ انہیں سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں سٹی ہسپتال منتقل کیاگیا۔

https://twitter.com/SrBachchan/status/1255709029336322048

رشی کے انتقال سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ رشی کپورکینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔

برطانوی وزیر اعظم اور ان کی گرل فرینڈ کے ہاں بیٹے کی ولادت، بورس جانسن کتنے بچوں کے والد ہیں اور وہ کن کن خواتین سے ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئے

خیال رہے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رشی نے بالی ووڈ میں درجنوں کامیاب فلمیں کی ہیں۔

رشی کپور کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کو گزشتہ دو دنوں مین ہونے والادوسرا بڑا نقصان ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار عرفان خان بھی وفات پاگئے تھے۔ انہیں بڑی ا?نت میں انفیکشن کی وجہ سے ا?ئی سی یو میں منتقل کیاگیاتھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عرفان کے بعد رشی کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here