گرل فرینڈ کے ساتھ پہنچے ارباز خان، ارپتا خان کی پارٹی میں نہیں نظر آئیں ملائکہ اروڑہ

0
227

ممبئی: حال ہی میں سلمان خان کی بہن ارپتاخان اور آیوش شرمانے 5ویں شادی کی سالگرہ گرانڈ انداز میں منائی۔ ارپتاخان کی اس پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی خاص مہمان پہنچے۔

ہمیشہ کی طرح اس پارٹی میں بھی ارباز خان اپنی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے ساتھ پہنچے۔ وہیں خانس کی پارٹی میں اکثر نظر آنے والی ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑہ نہیں نظر آئیں۔

ارپتا خان اور آیوش شرما کی شادی کو 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران اپنی شادی کی سالگرہ پر یہ دونوں کچھ اس انداز میں نظر آئے۔ وہیں ساتھ میں نظر آئے ان کے لاڈلے بیٹے آہل شرما۔

بہن ارپتا کی پارٹی میں سلمان خان بلیک ٹی شرٹ اور بلیو جینس میں پہنچے۔ انہوں نے اپنے گلے میں چین بھی ڈال رکھی ہے۔

ارپتا کی پارٹی میں ارباز خان اپنی گرل فرینڈ جارجیا ایںڈرائنی کے ساتھ پہنچے۔ اس دوران ان دونوں نے ہی سفید رنگ کے میچنگ آؤٹ فٹ پہن رکھے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here