بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا کی شادی کورونا وائرس کے باعث ملتوی

0
139

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کردیں گے تاہم اب دنیا بھر میں پہلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کی شادی بھی ملتوی ہوگئی۔

جہاں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں ان دونوں اداکاروں نے بھی اپنے گھروالوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث علی فضل اور ریچا چڈا نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اب رواں سال کے آخر میں شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دونوں اداکار چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی اور دوست کورونا وائرس کی اس وبا سے محفوظ رہیں‘۔

خیال رہے کہ یہ دونوں اداکار کافی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہیں، ان دونوں نے فلم ’فقرے‘ میں ایک ساتھ کام کیا اور 2013 میں اس ہی فلم کے سیٹ پر ان دونوں کی دوستی ہوئی۔

بعدازاں 2017 کی ’فقرے ریٹرنز‘ میں بھی ان دونوں نے ساتھ کام کیا اور اس فلم کے حوالے سے رکھی متعدد تقریبات میں اکٹھے شرکت کی۔

جبکہ کچھ ماہ بعد مداحوں کے سامنے اپنے تعلق کا اعلان بھی کردیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here