میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا خونی دن

0
175

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سینچر کو ہونے والے مظاہرے کے دوران سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا خونی دن

رپورٹوں کے مطابق یوم مسلح افواج کے موقع پر فوجی حکومت کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران کم سے کم نوے افراد مارے گئے ہیں۔ اس سے پہلے آمدہ خبروں میں مظاہرین پر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں مارے جانے والوں کی تعداد پچاس بتائی گئی تھی۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے آغاز کے بعد سے اب تک ہونے والے یہ سب زیادہ پرتشدد مظاہرے ہیں۔

فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے جب فوجی کمان نے جمعے کی شام ایک بیان جاری فوج کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو براہ راست گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی۔

فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے جب فوجی کمان نے جمعے کی شام ایک بیان جاری فوج کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو براہ راست گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی۔

تازہ ہلاکتوں کے بعد میانمار کی حالیہ بدامنی میں مرنے والوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر میانمار کے دارالحکومت نیپداؤ میں فوجی پریڈ سے خطاب میں سینیئر جنرل من آنگ ہیلانگ نے دعوی کیا ہے کہ فوج، جمہوریت کے تحفظ کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

جنرل من آنگ ہیلانگ نے بغیر کوئی ٹائم فریم دیئے ملک میں انتخابات کرانے کا بھی وعدہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here