ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا وقار داؤ پر

0
290

لکھنؤ:22 ستمبر(یواین آئی) اترپردیش میں اسمبلی کی 11 سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کئی سالوں بعد اپنی روایت کےبرخلاف ضمنی انتخاب میں امیدوار اتار کر عوامی مقبولیت کا اندازہ لگائی گی۔
الیکشن کمیشن نے کل مہاراشٹرا اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ریاستی کی خالی 12 اسمبلی سیٹوں میں سے 11 کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا تھا۔ ابھی ٹنڈلہ سیٹ کے لئے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس سیٹ کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔
ریاست کی رامپور،گنگوہ، اگلاس، لکھنؤ کینٹ،زید پور، گوندنگر، مانکپور، بلہا، پرتاپ گڑھ،جلالپور اور گھوسی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جبکہ ایک دیگر سیٹ ہمیر پور پر 23 ستمبر یعنی کل ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مذکورہ بالا سیٹوں میں سے جلال پور سیٹ بی ایس پی اور رامپور سیٹ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے پاس تھی باقی سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here