وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان

0
178

(دیوبند،26 (حاجی فیروز خان) اتر پردیش حکومت میں وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی کی سہارنپور سے لکھنؤ واپسی کے دوران دیوبند ٹول پلازا پر بی جے پی کے عہدہ داران و کارکنان نے بی جے پی کے ضلع صدر ،اکٹر مہیندر سنگھ سینی کی سر براہی میں پر جوش استقبال کیا۔اس موقع پر سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے اقتصادی اعتبار سے پوری دنیا میں اپنا اہم مقام بنالیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی مکمل اکثریت حاصل کرے گی اور اگلی حکومت بھی بی جے پی کی ہی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں جب تک بی جے پی کی حکومت رہے گی، تب تک ریزرویشن کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔سوریہ پرتاپ شاہی نے واضح کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کبھی بھی ریزرویشن کے خلاف نہیں رہی ہے۔اس دوران نیتن گپتا ،وجیندر ، ویپن ،ٹھاکر انیل سنگھ ،ڈاکٹر پون ،شیو راج روڑ ،گورو رانا ،امیت تیاگی ،اروند بنسل ،راکیش گانگولی ،ویبھو اگروال ،وجے تیاگی ،رام موہن سینی ،راہل راکیش گانگولی اور وریندر پنڈیرسمیت بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here