بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ۔ 40 ہزار کروڑ روپئے ٹرانسفر کرنے کے لئے فڑنویس 80 گھنٹے کے لئے بنے تھے وزیر اعلیٰ

0
243

ممبئی۔ مہاراشٹر میں مسلسل دوسری بار تقریبا 80 گھنٹوں تک کے لئے دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کو لے کر بی جے پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اننت ہیگڑے نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔

اترا کنڑ ( کرناٹک) سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ 40,000 کروڑ روپئے کے مرکزی فنڈ کے لئے فڑنویس نے تین دنوں تک کے لئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ہیگڑے نے بتایا کہ ہزاروں کروڑ روپئے کے اس فنڈ تک صرف وزیر اعلیٰ کی ہی پہنچ ہوتی ہے ایسے میں فڑنویس نے وزیر اعلیٰ بن کر اس فنڈ کو مرکز کو لوٹانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیوسینا۔ کانگریس اور این سی پی اتحاد کا وزیر اعلیٰ بننے کی صورت میں اس فنڈ کا غلط استعمال ہو سکتا تھا ایسے میں یہ ’ ڈرامہ‘ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہیگڑے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بنتے ہی فڑنویس نے 15 گھنٹوں کے اندر 40,000 کروڑ روپئے کے فنڈ کو مرکز کو واپس کر دیا۔

بی جے پی لیڈر اننت ہیگڑے نے کرناٹک کے اترا کنڑ میں فڑنویس کے وزیر اعلیٰ بننے کو لے کر چونکانے والا دعویٰ کیا۔ انہوں نے یکم دسمبر یعنی اتوار کو کہا تھا ’’ آپ لوگ جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں ہمارا ایک آدمی 80 گھنٹے کے لئے وزیر اعلیٰ بنا۔ اس کے بعد فڑنویس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے یہ ڈرامہ کیوں کیا تھا؟ کیا ہم لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ ہمارے ( بی جے پی) پاس اکثریت نہیں ہے پھر بھی وہ وزیر اعلیٰ بنے۔ ہر کوئی یہ سوال پوچھ رہا ہے‘‘۔ اننت ہیگڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں کروڑ روپئے کا یہ فنڈ مہاراشٹر کی ترقی کے لئے تھا۔ ایسے میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی مخلوط حکومت بننے پر اس کا غلط استعمال ہو سکتا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here