بی جے پی نے جھارکھنڈ کے لئے چوتھی فہرست میں تین امید واروں کااعلان کیا

0
249

نئی دہلی، 16 نومبر ( یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ والی سیٹوں کے لئے تین امیدواروں کا ہفتہ کو اعلان کیا ۔

پارٹی نے یہاں جاری فہرست میں جگ سلائی ( ریزرو ) سے موچی رام بوری، جگن ناتھ پور ( ریزرو) سے سدھیر سنڈي، تمار ( ریزرو ) سے محترمہ ریتا دیوی منڈا کو امیدوار بنایا ہے ۔

جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 سیٹوں پر پانچ مراحل میں ووٹنگ کرائی جائے گی ۔ پہلا مرحلہ 30 نومبر، دوسرا سات دسمبر، تیسرا 12 دسمبر، چوتھا 16 دسمبر اور پانچواں مرحلہ 20 دسمبر کو ہوگا ۔ ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here