بی جے پی طاقت اور دھونس دباؤ کے بل پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے: عمر عبداللہ کا الزام

0
78

سری نگر:  نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا الزام ہے کہ بی جے پی اور اس کی حامی جماعتیں دولت اور طاقت کے بل پر آزاد امیدواروں کو اپنی طرف کرنے کی کوششوں میں محو ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی ان جماعتوں کی حمایت کرنے میں برسر جد وجہد ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا ہے: ’موجودہ انتطامیہ کے لئے شرم کی بات ہے کہ وہ طرفدارانہ سیاست کا مظاہرہ کرکے حکمران جماعت اور اس کے کٹھ پتلیوں کی حمایت کر رہی ہے۔ یہ جماعتیں (ڈی ڈی سی انتخابات میں) میں سیٹیں حاصل نہ کرسکیں اور اب طاقت، دولت ، دھونس و دباؤ اور حکومت کو استعمال کرکے اپنی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
عمر عبداللہ نے اس قبل اپنے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور انتظامیہ ہارس ٹریڈنگ کرنے میں بی جے پی اور اپنی پارٹی کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شوپیاں میں جس خاتون نے ڈی ڈی سی الیکشن جیت کر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی انہوں نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر چناؤ جیتا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here