لکھنؤ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کے روز کہا بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کسان، نوجوان، تاجر اور اساتذہ سب پریشان ہیں۔ معیشت کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آج حالت یہ ہے کہ روزگار بھی صفر ہو گیا ہے۔ ترقی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ دنیا میں اتنی بیروزگاری کہیں نہیں ہے۔
بی جے پی کی پالیسیاںپوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ یہاںجاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے کہاکہ مرکز کے ساتھ یوپی حکومت بھی ہرمیدان میں ناکان ثابت ہوئی ہے۔ بی جے پی حکومت کی اپنی کوئی اسکیم نہیں ہے جو کام سماجو ادی حکومت میں ہوئے تھے ان کا نام بدل کر اپنی حصولیابیاں بتانے کا کھیل چل رہا ہے۔
ڈائل ۱۰۰ کو ۱۱۲ کر دیا گیا، قانون اور انتظام کی صورتحال بیحد خراب ہو چکی ہے ، ریاست کاکوئی شہری محفوظ نہیں محسوس کر رہا ہے۔ کسانوں کے دھان کی خریداری بھی نہیں ہوپائی۔مسٹریادو نے سوال کیا کہ اب تک کے بجٹ کا کیا ہوا۔ حکومت بجٹ کہاں خر چ کر رہی ہے عوام کو کچھ بھی نظرنہیں آرہا ہے۔
کہا گیا تھاکہ نوٹ بندی ، بدعنوانی سے تعلق ہے ، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا۔ اب بی جےپی رہنما اپنی ان اہم ترین اسکیموں کا ذکر بھی نہیں کرتے۔
عوام کو جھوٹے خواب دکھاکر فریب دیا گیا۔ کاروبار کی دشواریوں کے سبب بڑی تعداد میں صنعت کار ملک سے باہر چلے گئے۔ ملک کا سرمایہ بھی باہر گیا ہے جس کے سبب روزگار کے مواقع کم ہو گئے،تمام لوگوں کی ملازمتیں چلی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی کو ہٹانے کیلئے سخت لڑائی لڑنی ہوگی۔ سماج وادی پارٹی عوامی مسائل کے سلسلہ میں مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔
Also read