بی جے پی کارپوریٹرس نے پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی

0
52

حیدرآباد:  گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)انتخابات کے نتائج پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹرس نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی۔قبل ازیں شہر حیدرآباد کے ہوٹل ہریتا پلازہ میں بی جے پی کے نومنتخب کارپوریٹرس کا اجلاس منعقد ہوا۔بعدازاں ان کارپوریٹرس نے پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔اس موقع پر ان احتجاجی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرار ہوگئی جنہوں نے بلدی انتخابات کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے مطالبہ پر نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر پرگتی بھون اور ہریتا پلازہ ہوٹل کے قریب پولیس کی بھاری تعداد تعینات کی گئی تھی۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here