بی جے پی کا بنگال میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

0
96

کوچ بہار 11 فروری : مرکزی وزیرداخلہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شال نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی200 سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔

مسٹر شاہ نے آج یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا،’’ ’پریورتن یاترا‘ بوا-بھتیجا کی پھیلائی بدعنوانی کا خاتمہ کرے گی۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا،’’ پریورتن یاترا‘ بنگال کے حالات تبدیل کرنے اور سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئےہے۔ ہم ایک ایسی ریاست بنائیں گے جہاں ایک چڑیا بھی سرحد پارنہیں کرپائے گی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ جب الیکشن ختم ہوگا تب محترمہ بنرجی بھی’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگائیں گی۔

انہوں نے کہا،’’جئے شری رام کا نعرہ محترمہ بنرجی کو توہیں لگتا ہے، کیوں؟ اتنے سارے لوگ فخر سے یہ نعرہ لگاتے ہیں۔ آپ اس نعرے سے توہین کیوں محسوس کرتی ہیں؟ اس لئے کہ آپ کو ووٹ کے لئے ایک طبقے سے اپیل کرنی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here