لکھنؤ: رہائی منچ نے دہلی میں ہوئے پُر تشدد واقعات کیلئے بی جے پی اور پولیس کےکردار پر سوال اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ منچ رہنما شاہ رخ احمد نے ایک بیان میں کہاکہ ۲۲؍فروری سے ہی تشدد کا ماحول بنایا جا رہا تھااور اسی دن سے ایک آدھ واقعات شروع ہوگئے تھے ۔
دہلی پولیس کہیں خود دنگائی کے کردارمیں تھی توکہیں اپنی عدم توجہی سے فسادیوںکا حوصلہ بڑھا رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ فسادی بھیڑکے حملہ میں مارے گئےروہت سولنکی کے والدنے بھی تشدد بھڑکانے کیلئے بی جےپی رہنما کپل مشراکانام لیاہے۔ رویش عالم نے کہاکہ دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران بتایا کہ اس نے کپل مشرا کا اشتعال انگیز ویڈیونہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی رہنما کپل مشرا کے متعصب بیانوںکے بعد شروع ہوئی تشددکی آگ میںپرویش ورما اور ابھے ورما جیسے لوگ گھی ڈالتے رہے۔
بی جے پی رہنماؤںکاکھل کر فسادی بھیڑ کاحوصلہ بڑھانا اور دہلی پولیس کا شرپسندوںکے تئیں سلوک ثابت کرتا ہےکہ سی اے اے کے مخالف اور حامیوں کے پس پردہ منظم طریقہ سے تشدد بھڑکایا گیاتھا۔
Also read