مہاراشٹرکے ضلع نندوبارمیں برڈ فلو

0
96

نندوبار،18 فروری : مہاراشٹر کے ضلع نندوبار کے نواپور تعلقہ میں تین پولٹری فارم میں ایوین انفلوئنزا یا برڈ فلو کی تصدیق کے بعد ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راجندر بھروڈ نے متاثرہ علاقہ کو ڈھائی کلو میٹر کے دائرہ والے حلقہ کو برڈ فلو سے متاثرہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

نواپور تعلقہ میں واقع مجبتیٰ پولٹری فارم ، صفا پولٹری فارم اورڈان بی پولٹری فارم سے نمونوں کی جانچ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ریپڈ ایکشن فورس کو علاقے کے تمام پولٹری فارموں کا سروے کرکے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برڈ فلو سے متاثرہ علاقے سے ڈھائی کلومیٹر کے دائرے میں واقع تمام پولٹری فارموں کے پرندوں کو سائنسی طریقے سے ہلاک کرنے اور انڈوں کو ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ نیز معاوضے کیلئے رپورٹ موصول ہونے کے فوراً بعد ، کسانوں اور پولٹری ٹریڈرز کو بھی معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ، نگرانی والے علاقے میں زندہ یا مردہ پرندوں ، انڈوں ، پولٹری کھاد ، جانوروں کے کھانے اور لوازمات اور سامان کے نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کلکٹر کی جانب سے جاری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردہ پرندوں یا مرغیوں کو کھلے عام نہیں چھوڑا جانا چاہئے اور اسے مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعہ سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائے جانے چاہئے۔

دریں اثنا نواپور کے تحصیلدار نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے نواپور میں واقع پولٹری فارمنگ کے 24 فارموں کی لاکھوں مرغیوں اور انڈوں کو ٹھکانے لگادیئے گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here