یورپ، برازیل سے آنے والے مسافروں پر کووِڈ پابندی نہیں ہٹائی جائے گی: بائیڈن

0
91

واشنگٹن، 19 جنوری (اسپوتنک) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یورپ اور برازیل سے آنے والے مسافروں سے کورونا وائرس سے متعلق پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر کیے گئے اعلان کے مطابق امریکہ یورپ، برطانیہ، آیرلینڈ اور برازیل سے آنے والے مسافروں پر 26 جنوری سے کووِڈ۔19 پابندی ہٹا رہی ہے۔

مسٹر بائیڈن کے ترجمان جین ساکی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا،’ہماری میڈیکل ٹیم کی صلاح کے مطابق انتظامیہ کا 26 جنوری سے ان پابندیوں کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ در اصل ہماری کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی سفر کے حوالے سے صحت عامہ کی تدابیر کو مستحکم کرنے کا منصوبہ ہے‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here