واشنگٹن، 6 مارچ : امریکی صدر جو بائیڈن نے 1995 میں نافذ کئے گئے ایران سے متعلق قومی ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یہ ایک قسم کی قانونی بنیاد ہے جس کے ذریعہ ایران پرجوہری ہتھیاروں اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کرتا ہے۔
جمعہ کے روز امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔
صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ایران کے سلسلہ میں قومی ہنگامی ایکٹ کے سیکشن 202 ڈی کے تحت 15 مارچ 1995 کو نافذ قومی ایمرجنسی 15 مارچ 2021 سے آگے ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔
مسٹر بائیڈن نے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں اور اس کی پالیسیاں امریکہ کی قومی سلامتی ، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لئے مستقل خطرہ ہیں۔ انہوں نے ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔