تین سطحی پنچایت الیکشن سے قبل پولیس نے جرائم پیشہ افراد پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا

0
150

(دیوبند،(حاجی فیروز خان) تین سطحی پنچایت الیکشن سے قبل پولیس نے جرائم پیشہ افراد پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے ۔پولیس نے15ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ۔ملزم بدمعاش کے خلاف چند روز قبل ہی پولیس گینگسٹر ایکٹ میں بھی کارروائی کی تھی ۔دیر شام ایس آئی اومویر سنگھ کی قیادت میں پولیس نے کرلکی گاؤں میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے 15ہزار روپے کے انعامی بدمعاش پنکج کو حراست میں لے لیا ،پولیس کے مطابق ملزم پنکج کے خلاف سنگین دفعات میں کئی مقدمہ درج ہیں ،کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایا کہ پنکج کی گرفتاری جرائیم پیشہ افراد کی گرفتاری مہم کے تحت کی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ جن کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمات درج ہیں ان کے خلاف حکومت کی ہدایت کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ۔واضح کہ گزشتہ چار ماہ میں کوتوالی پولیس جہاں چار شاطر مجرموں کے ہتھیاروں کے لائسنن منسوخ کر چکی ہے وہیں مجرمانہ رکارڈ رکھنے والے افراد کے خلاف گرفتاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔سی او دیوبند رجنیش اپادھیائے نے بتایا کہ سرکل علاقہ کے تمام بدمعاشوں کا رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،شیوپور گاؤں میں ہونے والے پنچایت الیکشن میں امن امان بر قرار رکھنے کے لئے لایحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here