امریکا میں ذائقے والی ای سگریٹ پر پابندی عائد

0
390

واشنگٹن : امریکا میں ذائقے والی ای سگریٹ مصنوعات پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹوں سے ذائقے دار ای سگریٹ اٹھا لیے جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میں بیماریوں اور چند پراسرار ہلاکتوں کے بعد واقعات سامنے آنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ذائقے دار ای سگریٹس پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا، جس کے تحت مارکیٹوں سے ذائقے دار ای سگریٹ اٹھالیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں سینکڑوں افراد میں پھیپھڑوں کی ایسی بیماریاں بھی سامنے آئیں جو امکاناً مصنوعی ذائقے والے ای سگریٹس کے استعمال سے ہوئیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ امریکہ میں الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے ایک دم توڑ گیا تھا ، اس واقعے کو ویپنگ سے پہلی موت قرار دیا گیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here