جے پور بم دھماکہ معاملہ میں ملزم شہباز احمد کوضمانت

0
179

جے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ،9 مقدمات میں سے 7 میں بری ہونے کے بعد ملزم شہباز احمد کوبقیہ دومیں بھی ضمانت،شہباز احمد کے 12سال کون لوٹائے گا؟ مولانا ارشد مدنی


جے پور، 25فروری : راجستھان کے شہر جے پور میں 13 مئی 2008کو ہونے والے سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میں ملزم بنائے گئے لکھنو کے ایک نوجوان کو گذشتہ کل جے پور ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔
وہیں مقدمہ لڑنے والی جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ شہباز احمد کے قیمتی 12سال کون لوٹائے گا اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟

جمعیۃ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق ملزم شہباز احمد کو ابتک 7 مقدمات سے بری کیا جاچکاہے جبکہ اسے 2 مقدمات میں ضمانت حاصل ہوچکی ہے، ایک مقدمہ میں 8 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے جبکہ گذشتہ کل جئے پور ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری نے ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے، جئے پور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملزم کی 12 سالوں کے طویل عرصہ کے بعد جیل سے رہائی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

یہ بات ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علما ء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتائی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here