بحرینی جوان آل خلیفہ کے بھیانک شکنجوں کے باعث شہید ہوگیا

0
147

بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہےآل خلیفہ کی قید میں ایک اور بحرینی جوان شہید ہوگیا ہے۔

العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہےآل خلیفہ کی قید میں ایک اور بحرینی جوان شہید ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے سید کاظم سید عباس کو 2015 میں بحرین کے ايئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ اور السہلہ علاقہ میںو اقع اس کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا۔

 

سید کاظم سید عباس کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور ایک بحرینی عدالت نے 10 سال کی سزا کو کم کرکے 5 سال کردیا۔ سید کاظم صحت مند حالت میں جیل روانہ ہوئے لیکن جیل میں آل خلیفہ کے بھیانک اور خوفناک شنکنجوں میں شدید زخمی ہوگئے،

شہید کے اہلخانہ کو اطلاع دی گئی کہ سید کاظم کو فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے سید کاظم کو علاج کے لئے بیرون ملک منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے اور آل خلیفہ کے شدید شکنجوں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here