باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت پولیس و محکمہ آبکاری ٹیم نے مشترکہ طور سے ایک مڈھ بھیڑ میں دو شراب اسملگروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ایمبولنس میں 50پیٹی شراب ضبط کی ہے۔ اس دوران ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔
سپرنٹندنٹ آف پولیس ابھیشیک سنگھ نے یہاں بتایا کہ باغپت کوتوالی پولیس اور محکمہ آبکاری کی ٹیم نے آج علی الصبح اطلاع کی بنیاد پر جمنا کھادر میں مڈھ بھیڑ میں ایمبولنس سوار اسملگروں دہلی باشندہ سکندر سنگھ اور موتی ہاری بہار باشندہ سندیپ شرما کو گھیر لیا۔ خود کو گھرا دیکھ ان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں سکندر سنگھ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نےبتایا کہ گرفتار اسملگروں کے قبضے سے ایک طمنچہ،شراب کی 50پیٹیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ ہریانہ سے شراب اسمگلنگ کر لائے تھے۔ زخمی اسمگلروں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس گرفتار ملزمین کا مجرمانہ ریکارڈ نکال رہی ہے۔
باغپت: پولیس مڈھ بھیڑ میں دو شراب اسمگلر گرفتار، ایک زخمی-Baghpat: Police arrest two liquor smugglers, one injured
Also read