بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ضلع انتظامیہ و پولیس نے ایک نرسنگ ہوم میں چھاپہ ماری کر کے یہاں بے ضابطگی پائے جانے و آشا کارکنوں میں تحائف تقسیم کرنے کے پاداش میں اسے سیل کردیا گیا ہے۔پولیس تقریبا 40آشاکارکنوں کو حراست میں لے کر انہیں تھانہ سول لائن لے کر گئی ہے۔
بدایوں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمار پرشانت نے آج یہاں کہا کہ سول لائن علاقے کے نوادہ واقع آشا نرسنگ ہوم میں کل رات چھاپے ماری کی گئی تھی۔ چھاپے ماری کے دوران نرسنگ ہوم میں بے ضابطگیاں پائی گئیں اور یہاں آشا کارکنوں میں تحائف تقسیم کئے جارہے تھے۔شبہ ہے کہ یہ تحائف اس وجہ سے دئیے جارہے تھے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈلیوری کیسز و مریضوں کو اسی نرسنگ ہوم میں لے کر آئیں۔
آشا کارکنوں میں تحائف تقسیم کئے جانے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے ٹیم کے ساتھ چھاپہ ماری کی۔ موقع پر 40سے زیادہ آشا کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا سبھی ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں برخواست کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ہی جانچ میں محکمہ صحت کے جو بھی ذمہ داری افسران اس کام میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔
بدایوں:نرسنگ ہوم پر چھاپہ،40آشا کارکن گرفتار
Also read