بدایوں:زمینی تنازع میں کسان کا قتل- Badaun: Farmer killed in land dispute

0
105

بدایوں:  اترپردیش کے ضلع بدایوں کے بسولی کوتوالی علاقے کے ایک گاوں میں محض پانچ بسوا زمین کے تنازع میں 65سالہ بزرگ کسان کی اس کےچچیرے بھائیوں نےلاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر آج قتل کردیا۔ حادثے کو اس وقت انجام دیا گیا جب کسان مویشیوں کو چارہ ڈالنے گیا تھا۔
متوفی کے بیٹے وکرم نے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا کہ اس کے کسان والد ستیہ ویر آج صبح جانوروں کو چارہ ڈالنے گئے تھے۔جہاں اس کےچچیرے بھائیوں نے گھیر لیا اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ستویر کا چچیرے بھائیوں سے 5بسوااں زمین کے سلسلے میں تنازع چل رہا تھا۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) سدھا رتھ ورما نے کہا کہ قتل کے معاملے میں غیر ارادۃ قتل کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here