الور میں گرفتاری سے قبل بد معاش نے اے ایس آئی کو گولی ماری- Badass shot the ASI before he was arrested in Alwar

0
201

 Badass shot the ASI before he was arrested in Alwar

کوٹ:ہ  راجستھان کے کوٹہ میں ایک بدنام زمانہ ہسٹری شیٹر کا قتل کر کے مفرور بد معاش سنیل پنچل کو الور ضلع میں کو ٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا ، لیکن گرفتاری سے قبل اس نے گولی مار کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو زخمی کردیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) ڈاکٹر وکاس پاٹھک نے جمعہ کی دیر شام صحافیوں کو بتایا کہ کوٹہ پولیس نے اس کے دو ساتھوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کر کے بنائے گئے اس کے مکان کو گرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 مارچ کو کوٹہ کے اننت پورہ تھانہ علاقے میں ایک ہسٹری شیٹر جیتو گوسوامی عرف جیتو ٹینشن کو صبح کے وقت دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس معاملے میں بدمعاش سنیل پنچل سمیت اس کے دو ساتھیوں نامزد کیا تھا ، جن سے جائیداد کے سلسلے میں جیتو سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ پولیس نے اس معاملے میں سنیل پنچل کے دو ساتھیوں راجہ شرما (24) اور چوتھمل مینا (26) کو گرفتار کیا ، جن سے سنیل پنچل کے ضلع الور میں ہونے کی اطلا ع موصول ہو نے کے بعد پولیس ٹیم کو وہاں کے لئے روانہ کیا گیا ۔
دریں اثنا ایک مشکوک گاڑی آتے دیکھ کر کوٹہ پولیس نے جب اسے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سنیل پنچل نے گولی چلا کر اے ایس آئی ہرے رام مینا کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ کوٹہ کے علاقہ مہاویر نگر تھانہ علاقہ میں چاقو بازی کے ایک معاملے میں اس پر پہلے سے ہی پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here