ماسک اور ویکسینیشن کے تئیں بیداری ضروری: وزیراعظم

0
191

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کورونا کی وبا سے پیدا حالات کا جائزہ لیا اور کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات اور 45 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ماسک اور ویکسینیشن کے تئیں بیداری ضروری: وزیراعظم

وزیراعظم نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے میٹنگ میں حصہ لیا اور کورونا سے بچاؤ اور کورونا متاثرہ مریضوں کے مکمل علاج کے لئے ٹیسٹنگ ،بیڈ،دوائیاں ،ویکسین اور طبی اہلکاروں کی ضرورت وغیرہ کی معلومات لی۔ انہوں نے عوام کو ہر ممکن مدد فوری طورپر مہیا کرانے کے لئے افسروں کو ہدایت دی۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ ’دو گزکی دوری ،ماسک ہے ضروری‘ پر عمل سبھی لوگوں کے ذریعہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ویکسینیشن مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے سبھی لوگوں اس سلسلے میں بیدار کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی پوری حساسیت کے ساتھ وارانسی کےلوگوں کی ممکن حد تک مدد کرنے کےلئے کہا۔

مسٹر مودی نے ملک کے سبھی ڈاکٹروں ،سبھی میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں بھی وہ اپنے فرض کو پوری ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پچھلے سال کے تجربوں سے سیکھتے ہوئے محتاط رہکر آگے بڑھنا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here