اورنگ آباد میں ڈینگو سے سات افراد کی موت

0
390

اورنگ آباد 18 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈینگو وبا ئی شکل اختیار کرتا جارہا ہے اس سے اب تک سات افراد کی موت ہوچکی ہے اور روزانہ تقریباً 15 افراد اس کی زد میں آرہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ اب تک 51 افراد ڈینگو کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 265 مشتبہ معاملات سامنے آچکے ہیں۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کی ہیلتھ یونٹ نے ڈینگو کے مدنظر شہر اور اس کے آس پاس کے مریضوں کی خصوصی جانچ کا انتظام کیا ہے۔ اے ایم سی کے طبی کارکنان نے شہر بھر کے تقریباً ایک لاکھ گھروں کو اپنی صفائی مہم میں شامل کیا ہے۔

ڈینگو ’ایڈیس ایجپٹی‘ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے ، جو مٹی کے برتنوں یا زیرزمین ٹینکوں میں جمع صاف پانی میں انڈے دیتا ہے۔

محکمہ صحت کی 30 ٹیموں نے گھر گھر جاکر سروے کیا تب ڈینگو کا پتہ چلا ۔ اس کے بعد طبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے کارکنان اس کی جانکاری اکٹھا کرنے کے کام میں مصروف ہیں ۔

محکمہ صحت نے ڈینگو سے بچاؤ کے لئے شہریوں سے احتیاطی قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے ، جیسے پوری آستین والے کپڑے پہننا اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کرنا وغیرہ۔ محکمہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار پانی کی ٹنکی وغیرہ کی صفائی کریں ر اپنے گھروں کےپاس پانی جمع نہ ہونے دیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here