دو معصوم بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں چچی کو عمر قید- Aunt sentenced to life in prison for poisoning two innocent children to death

0
60

Aunt sentenced to life in prison for poisoning two innocent children to death

پرتاپ گڑھ  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے لنچ باکس میں زہر ملا کر دو معصوم بچوں کو قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ چچی کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ اودے پور علاقے کے راکی پورے داسی گاوں کی کسما دیوی کے بچے شیواکانت 10 و سپنا 8 23/ اگست 2010 کو گیان استھلی پبلک اسکول مصطفی باد پڑھنے گئے تھے ۔روز کی طرح اس روز بھی چچی کرشنا نے لنچ باکس تیار کرکے دیا تھا ۔دوپہر لنچ میں دونوں بچوں نے کھانا کھایا تو دونوں کی حالت نازک ہونے پر اساتذہ علاج کے لیئے اسپتال لے جارہے تھے کہ راستہ میں دونوں کی موت ہوگئ ۔ بچوں کے نانا شری ناتھ پٹیل نے پولیس کو شکایت دے کر کرشنا پر زہر دے کر قتل کا الزام عائد کیا ۔پولیس شکایت پر کرشنا کے خلاف قتل کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزمہ کرشنا کو عمرقید و دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائئ ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here