ملازمت پر نہ رکھنے پر لکچرر کی کالج کے سامنے خودکشی کی کوشش- Attempted suicide in front of a lecturer’s college for not hiring

0
108

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک پرائیویٹ کالج میں جیالوجی کے لکچرر ہری ناتھ نے کالج کی عمارت کے سامنے خودکشی کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ان کو اس انتہائی اقدام سے روک کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ہری ناتھ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے لکچرر کے طورپر اپنے 25سالہ کیرئیر میں کئی طلبہ کو تعلیم دی اور کالج کے بہتر نام کے لئے سخت محنت کی تاہم گذشتہ دس ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس سے ان کی زندگی دشوار ہوگئی ہے۔ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پیٹ کی آگ نہیں بجھاسکتی کیونکہ ان کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کالج کے کھل جانے کے باوجود کالج کے ڈین ان کی عمر کے مسئلہ پر ان کو ہراساں کررہے ہیں اور شخصی مخاصمت کی وجہ سے ان کو ملازمت پر نہیں رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل صورتحال سے انہوں نے کالج کے مالک کو واقف کروانے کی کوشش کی۔اگر ان کو ملازمت پر نہیں رکھاگیا تو ان کا خاندان سڑک پر آجائے گا۔پولیس نے ان کی شکایت کو سننے کے بعد ان سے انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here