نائیجیریا میں فوجی قافلے پر حملہ

0
118

نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک فوجی افسر سمیت 11 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

نائیجیریا میں فوجی قافلے پر حملہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل نائیجریا کی ریاست بینوے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر اور 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نائیجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ریاست بینوے میں فوج کے کئی دستے تعینات ہیں جنہیں معمول کے آپریشنل ٹاسک کے دوران نشانہ بنایا گیا جب کہ فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ فوج کو مسلح گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے پیچھے ہٹانے کی کوشش ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ فوج کو مسلح گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے پیچھے ہٹانے کی کوشش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ فوج پر حملوں کے پیچھے کون سا گروپ ملوث ہے۔

گزشتہ ماہ ریاست بینوے کے گورنر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here