ایتھنز: ماسک مخالف مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ

0
129

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ماسک کی لازمیت پر مشتعل مظاہرین کی ایتھنز میں پولیس سے جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ۔

ہفت روزہ ’پروٹو تھیما‘میگزین کے مطابق تقریباً 400 مظاہرین سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے ضوابط کے خلاف احتجاج کے لئے ایک ریلی طلب کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سنٹگما اسکوائر پر جمع ہوگئے۔

مظاہرین نے ایک بڑا بینر بناکر ماسک کا جانوروں کے چہرے پر لگائی جانے والی جالی سے تقابل کیا اور اسے ہٹانے اور پہلے کی طرح لوگوں کی زندگیوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران کچھ مظاہرین نے یونان کا قومی پرچم لہرایا اور قومی گیت گائے۔

بعد ازاں مظاہرین نے پولیس پر نارنگی پھینکنا شروع کردیں ، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ آنسو گیس کے شیل فائر کر کے پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ اسی عرصے کے دوران پولیس اہلکاروں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا ، جن میں سے ایک خاتون کے بیہوش ہونے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here