ڈراما ختم ہوتے ہی عائزہ خان نے’مہوش‘ کے بیوفا کردار پر خاموشی توڑدی

0
123

مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط 25 جنوری کی شب نشر کی گئی تھی جسے سینما گھروں میں بھی دکھایا گیا تھا۔

ڈرامے کی آخری قسط نے بھی مداحوں کو بہت جذباتی کردیا تھا کیوں کہ آخری قسط میں ڈرامے کے اہم کردار اور اپنی اہلیہ کی بے وفائی کے شکار ’دانش‘ (ہمایوں سعید) کی موت ہوگئی تھی۔

دانش کو آخری قسط میں ایسا دل کا دورہ پڑا کہ وہ دوبارہ جاں بر نہ ہوسکا اور وہ بے وفا مہوش کو چھوڑ کر چلا گیا۔

’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں دانش کی موت پر شائقین نے سوشل میڈیا پر خوب میمز شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب پہلی بار ڈرامے میں بے وفا مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کردار پر بات کی ہے۔

عائزہ خان نے ڈرامے میں ’مہوش‘ نامی کردار ادا کیا تھا جو دانش کی اہلیہ ہوتی ہیں تاہم بعد ازاں وہ پیسوں کی لالچ میں اس کے ساتھ بے وفائی کرکے ان سے طلاق لے لیتی ہیں اور ایک امیر شخص سے تعلقات استوار کرتی ہیں۔

اگرچہ ڈرامے کے نشر ہونے سے اس کے اختتام تک عائزہ خان کو ’مہوش‘ کا کردار ادا کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم وہ اب تک خاموش تھیں لیکن ڈرامے کی آخری قسط نشر ہوتے ہی انہوں نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here