ماسکو: روس میں واقع امریکہ سفارت خانے نے اپوزیشن کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حمایت میں غیر قانونی احتجاجی مظاہروں کے دوران ان کے حامیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس سے اپنی بین الاقوامی انسانی حقوق عزائم پر عمل یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
اس ہفتے کی شروعات میں روسی وزارت خارجہ نے الیکسی ناوالنی اور غیر قانونی ریلیوں کے آس پاس کے حالات پر مغربی بیانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی حامیوں کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے،اپنی مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے اور روس کے ساتھ تعاون کرنے کےلئے مدعو کیا تھا۔
سفارت خانے کی ترجمان ریبیکا راس نے ٹویٹر پر کہا،’’ مسٹر ناوالنی کی حمایت میں احتجاجی مظارہے کے دوران روسی افسروں نے کارکنان اور صحافیوں کو حراست میں لیا اور ماسکو سٹی سینٹر کو بند کردیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران آج روس میں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کئے جانے کی رپورٹ ہے۔ روس کو بین الاقوامی انسانی حقوق عزائم کا احترام کرنا چاہئے۔‘‘
سفیر نے صحافیوں کے احتجاجی مظاہروں پر واضح طورپر رپورٹنگ کرتے ہوئے حراست میں لئے جانے سے متعلق رپورٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روس بین الاقوامی انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس دوران ،امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے پرامن مظاہرین اور صحافیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور مسٹر ناوالنی سمیت حراست میں لئے گئے سبھی لوگوں کو رہا کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا،’’ امریکہ مسلسل دوسرے ہفتے روسی افسروں کے ذریعہ پر امن مظاہرین اور صحافیوں کے خلاف سخت حکمت عملی کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ ہم روس سے مسٹر ناوالنی سمیت انسانی حقوق کا استعمال کرنے والے سبھی لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ 17 جنوری کو جرمنی سے لوٹنے کے فوراً بعد ایلیکسی نے گرفتار کرلیاگیا تھا۔ انہیں غبن کے ایک الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
ماسکو کی ایک عدالت دو فروری کو ناوالنی کے اوپر لگے دھوکہ دہی کے معاملے میں سزا دینے پر غور کرےگی۔
ناوالنی حامیوں کی گرفتاری پر روک لگے: امریکہ
Also read