صحافی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تک رسائی دینا ارجنٹائن کے وزیر صحت کو مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن کے وزیر صحت نے صحافی اور بااثر شخصیات کو کورونا ویکسین تک رسائی دینے کے الزام پر مجبوراً استعفیٰ دینا پڑا۔
میڈیا پر رپورٹس آنے کے بعد ارجنٹائن کے وزیر اعظم نے چیف آف اسٹاف کو ہدایت کی کہ وزیر صحت سے استعفیٰ لے۔ وزیر صحت نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر متعلقہ افراد کو ویکسین تک رسائی دی۔
کورونا ویکسینیشن کرانے والے صحافی نے اپنے ایک کالم اور ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیر صحت نے اپنے فون کال کر کے وزارت صحت آنے کی دعوت دی۔
صحافی نے کہا کہ وزارت صحت میں کورونا ویکسینیشن کرنے والی ٹیم نے مجھے وزیر صحت کے کہنے پر ویکسین لگائی۔
یہ خبر سامنے آتے ہی ارجنٹائن کے وزیر اعظم نے وزیر صحت سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا۔