ارجنٹینا: کووڈ 19 کے پیش نظر سیاحوں کے لئے سرحدیں بند کرے گا

0
97
People cross a street outside Constitucion train station in Buenos Aires, on March 19, 2020. - In Argentina, which has registered three COVID-19 deaths, the government has suspended domestic flights, long-haul bus trips and trains for five days. (Photo by RONALDO SCHEMIDT / AFP) (Photo by RONALDO SCHEMIDT/AFP via Getty Images)

بیونس آئرس ارجنٹینا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سیاحوں کے لئے 25 دسمبر سے اپنی سرحدیں بند کرے گا اور ملک میں آنے والوں کے لئے ضروری اقدامات پر سختی کرے گا۔
یہ اطلاع مقامی رپورٹس میں دی گئی ہے۔ ٹی این نیوز چینل نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ارجنٹینا کی حکومت نے نومبر میں کورونا منفی پائے گئے پڑوسی ممالک کے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔ اب ارجنٹیا میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ دیگر افراد کو کورونا وائرس کی منفی

رپورٹ دکھانی ہوں گی۔ یہ قانون 8 جنوری 2021 ء تک نافذ رہے گا۔
ساتھ ہی ارجنٹینا نے کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کی وجہ سے اٹلی ، ڈنمارک ، نیدرلینڈ اور آسٹریلیا کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here