قطعہ تاریخ وفات و اربعین و اشاعت یادگار وقار رضوی-Arbaeen and publication of Waqar Rizvi Memorial

0
154
Arbaeen and publication of Waqar Rizvi Memorial
سراج اجملی

خاندانِ وقار رضوی پر کیسی اُفتاد میرے رب آئی
ایک پل میں بکھر گیا سب کچھ غم کا عالم عجیب طاری ہے
سایہ والدہ کو اُٹھے ہوئے اک برس بھی گذر نہیں پایا
اور اس گھر میں آج دیکھو ذرا اربعین وقار رضوی ہے
وہ کہ جو مسکراتا رہتا تھا سب کو ڈھارس بندھاتا رہتا تھا
آج اس کے ہی سوگ میں ہر اک محو ماتم ہے محو زاری ہے
اس کی خدمات اس کی یادیں اور اس کی رحلت کے سلسلے کا ذکر
ہر زباں پر بصد محن دیکھو کیسی افسردگی سے جاری ہے
جس اودھ نامے کے شمارے خاص اس نے صد مرتبہ کئے شائع
اس اودھ نامے ہی میں اس کے لئے سلسلہ تعزیت کا جاری ہے
جس کی ایک ایک سطر سے روشن اس کا اخلاص ہے بلاشبہ
’’یہ اودھ نامہ روزنامہ وہ یادگارِ وقار رضوی ہے‘‘
2021ء
شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here