حیدرآباد: آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(اے پی ایس آرٹی سی)گھروں تک کورئیر کو پہنچانے کی خدمات کا منصوبہ رکھتی ہے۔موجودہ طورپر کارپوریشن لاجسٹک خدمات بالخصوص ڈی جی ٹی بسوں کے ذریعہ کورئیرس اور پارسلس پہنچانے کا کام کررہی ہے۔قبل ازیں اے پی ایس آرٹی سی نے محکمہ ڈاک اور کورئیر کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی تھی اور گھروں تک کورئیر پہنچانے کے سلسلہ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔وجئے واڑہ کے محکمہ ڈاک نے ضلع میں تجرباتی طورپر اس کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ ڈاک ہر کور پر دس روپئے وصول کرے گاجبکہ آرٹی سی اس قیمت میں کمی پر تبادلہ خیال کررہی ہے۔یہ خدمات جلد ہی دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائیں گی۔آرٹی سی،تاجروں کی جانب سے بک کئے جانے والے کارگو اور پارسلس کی تعداد میں اضافہ کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔کارپوریشن کے حکام کی جانب سے پرائیویٹ کارگو خدمات اور ان کی جانب سے وصول کئے جانے والے چارجس پر سروے کیاجارہا ہے۔اے پی ایس آرٹی سی کی جانب سے اب بکنگ کے ساتھ ساتھ پارسلس کو شاپنگ مالس و دیگر اسٹورس سے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔اس مقصد کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
اے پی ایس آرٹی سی،گھروں تک کورئیر اور کارگو پہنچانے کا کام کرے گی
Also read