رائے پور: ریلوے نے چھتیس گڑھ کو اترپردیش کے کانپوراورنوتنوا-گورکھپور سے جوڑنے والی تین ٹرینوں کو اسپیشل ٹرین کے طورپر چلانے کی منظوری دی ہے۔
جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے ترجمان شیو پرساد نے آج یہاں بتایا کہ درگ کانپور کے درمیان ہفتہ میں دوروز چلنے والی بیتوا ایکسپریس کی جگہ پر08203/08204 اسپیشل ٹرین 10 جنوری سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین 10 جنوری کو درگ سے کانپور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ کانپور سے درگ کے لئے 11 جنوری کو۔ ہفتہ میں دودن اتواراور منگل کو درگ سے اور پیر وبدھ کو کانپورسے چلے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ میں دودن چلنے والے 08201/08202 درگ نوتنوا وایا وارانسی بدھ کو 13 جنوری سے درگ سے شروع ہوگی۔ جبکہ نوتنوا سے یہ جمعہ 15 جنوری کو درگ کے لئے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین بدھ اورجمعہ کو درگ سے جبکہ جمعہ اور اتوارکو نوتنوا سے روانہ ہوگی۔ درگ کانپور اور 08201/08202 درگ نوتنوا یہ دونوں ٹرینیں اگلی اطلاع تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ میں ایک دن چلنے والی 08205/08206 درگ نوتنوا وایا اجودھیا-فیض آباد صرف تین چکر کے لیے شروع کرنے کی ریلوے بورڈ سے اجازت ملی ہے۔ یہ ٹرین درگ سے جمعرات 14 جنوری سے 28 جنوری تک اور نوتنوا سے 16 جنوری سے 30 جنوری تک تین پھیرے کے لیے چلے گی۔ ان تمام ٹرینوں میں کنفرم ٹکٹ پر ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
لاک ڈاون کے ساتھ ہی یہ سبھی ٹرینیں بند تھیں۔ اترپردیش کو چھتیس گڑھ سے جوڑنے والی ابھی صرف ایک ٹرین سارناتھ ایکسپریس چل رہی ہے۔ اس کا بھی آپریشن تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل شروع ہوا۔ صرف ایک ٹرین ہونے کے سبب اس پر مسافروں کا بھاری دباو بناہواہے۔
چھتیس گڑھ کو اترپردیش سے جوڑنے والی تین ٹرینوں کو چلانے کی منظوری
Also read