سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت کی خریداری کے معاہدے کی منظوری

0
145

سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر “جان ابی زید” نے دارالحکومت الریاض میں نئے امریکی سفارت خانے کے لیے پراپرٹی کی خریداری کےسمجھوتے پردستخط کر دیے ہیں۔

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت کا معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اس سے قبل امریکا نے جدہ اور الظہران میں امریکی قونصل خانوں کے قیام کے منصوبوں پرکام جاری رکھا ہوا ہے۔ ان منصوبوں‌پر مجموعی طور پر ایک ارب ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ امریکا میں قونصل خانوں اور سفارت خانے کی تجدید امریکا سعودی عرب کے مابین پائیدار شراکت کی علامت ہے۔

سعودی عرب میں امریکا نے پہلا سفارتی مشن جدہ میں 1942ء میں قائم کیا جب کہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کا قیام سنہ 1949ء میں عمل میں لایا گیا۔

امریکی سفارت خانہ پرانے جدہ شہر کی ایک تاریخی عمارت میں قائم کیا گیا۔ سنہ 1952 میں سفارت خانہ موجودہ قونصل خانےکی جگہ میں منتقل ہوگیا۔ 1984ء میں تمام غیر ملکی مشن ریاض منتقل ہوگئےجن میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل تھا۔ جدہ میں امریکی سفارت خانے کی جگہ امریکی قونصل خانہ قائم کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here