اے پی: گورنمنٹ جنرل اسپتال گنٹور کے آئی سی یووارڈ میں شارٹ سرکٹ کا واقعہ

0
94

حیدرآباد: اے پی کے گنٹور میں واقع گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ)کے آئی سی یووارڈ میں شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ جو کل شب پیش آیا میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کوتہ پیٹ پولیس انسپکٹر ایس وی ایس راج شیکھرریڈی نے کہاکہ یہ واقعہ کل شب تقریبا9.45بجے پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ آکسیجن پائپ جو قریب سے گذررہا تھا کو جزوی نقصان پہنچا اور وارڈ کے لئے آکسیجن کی سپلائی رک گئی۔اس وارڈ میں کوویڈ کے 15مریض تھے۔اسپتال کے اسٹاف نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی اور پولیس کے وہاں پہنچنے تک مریضوں کواحتیاطی اقدام کے طورپر دوسرے وارڈ منتقل کردیاگیا۔بعد ازاں آکسیجن پائپ کی مرمت کردی گئی۔معمولی دھویں کے ساتھ معمولی آگ لگی تھی جس کو بجھادیاگیا۔احتیاطی اقدام کے طورپر استپال کے ذمہ داروں نے پولیس کو طلب کیا تھا۔پولیس نے کہاکہ اسپتال میں معمول کی صورتحال ہے اور کسی کو بھی فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here